پاکستان سول ایوی ایشن حکام کی غفلت دیارغیرجانےوالے ہزاروں پاکستانی مسافر رل گئے

Spread the love

پاکستان سول ایوی ایشن کےحکام کی غفلت اور نااہلی سے دیارغیرجانےوالے ہزاروں پاکستان مسافر رل گئے۔۔۔۔اسلام آباد ائرپورٹ پر رش ، بدنظمی اورہنگامے کی وجہ سے کئی مسافر اپنے جہازوں تک نہ پہنچ سکے ،،درجنوں افراد کی فلائٹ مس ہوگئی ۔اوورسیزپاکستانیوں کو سخت مشکلات کا سامناکرناپڑا۔۔۔اورسیز پاکستانیوں کا ائیرپورٹ انتظامیہ کے رویہ پر سخت احتجاج. چیف رپورٹر نارتھ انگلینڈ غلام حسین کی رپورٹ

اسلام آباد ائیرپورٹ پر بےہنگم رش۔۔افراتفری اور نظم وضبط نہ ہونے کی وجہ سے
سو سے زائد مسافراپنے جہازوں تک نہ پہنچ سکے۔ائیرپورٹس پرموجود ہونےکےباوجود ان کی پروازیں چھوٹ گئیں۔۔۔
نیٹ
اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر بڑی تعداد میں چیک اِن کے مُنتظرتھے سِول ایوی ایشن حکام کی نااہلی اور سیکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات نا ہونے کی وجہ سے اچانک رش بےہنگم بھیڑمیں تبدیل ہوگیا،،دھکم پیل شروع ہوئی توروکنے والابھی کوئی نہیں تھا۔

۔اس ہنگامے میں وہ مسافرجن کی پروازیں تیارتھیں ۔۔لاونج سے نکل کر طیارے تک نہ پہنچ سکے اور ان کی پروازیں چھوٹ گئیں،،جہازانہیں لئے بغیر اڑان بھرگئے۔۔۔مسافروں کےلڑائی جھگڑے،،چیخ وپکار، بے ہنگم شورشرابےسے لگ رہاتھا ائیرپورٹ پر سیکورٹی نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی ۔
نیٹ
اس موقع پر متاثرہ مسافروں کاکہناتھا انہوں نے پروازوں کےحوالےسے سیکورٹی عملے کو بروقت آگاہ کیا لیکن کسی نے ان کی بات پرکان نہ دھرے۔۔تین تین گھنٹے انتظارکےباوجود وہ چیک ان نہ کرسکے۔۔نظم وضبط کیلئے کوئی بندہ نہیں تھا۔۔

اس صورتحال پر۔ڈی ٹی ایم آفیسر عرفانُ اَللہ سِول ایوی ایشن اِنچارج اِسلام آباد ائیر پورٹ کا کہنا تھا کہ ہم اِس کی مکمل انکوائری کریں گے کہ کہاں پر غفلت برتی گئی ہے تاکہ آئندہ اِس قِسم کے واقعات سے بچا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں