کھیوڑہ نمائندہ (خصوصی ،راشدخان)
کھیوڑہ شہر ڈاکوں کے نرغہ میں۔۔اسلحہ کی نوک پر تاجران کا لوٹنے کا سلسلہ جاری
کسیانہ جنرل سٹور کے مالک حاجی اقبال گجر کو دو نقاب پوش ڈاکو لاکھوں روپے سے محروم کر گئے۔۔ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پولیس کے لیے چیلنج۔۔موسم سرما میں پولیس گشت بڑھانے کا عوامی مطالبہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام شہر کی مرکزی سڑک اسلام گنج پر واقع کسیانہ جنرل سٹور کے مالک کو لوٹ لیا گیا سٹور مالک حاجی اقبال گجر کے مطابق رات گئے جب وہ سٹور بند کرنے کے لیے شٹر ڈاون کرنے لگا تو موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش آئے اور مجھے اسلحہ کے زور پر دوکان کے اندر چلنے کو کہا جہاں انہوں نے کیش کاوئنٹر سے نقدی اور میرا موبائل چھین لیا اور آنا فانا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔۔واقع کی اطلاع مقامی پولیس کو کر دی گئی ہے جنہوں نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔۔یاد رہے کہ کھیوڑہ ایک پر امن شہر ہے جہاں اس قسم کے واقعات کا تسلسل سے رونما ہوا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اس سے قبل ڈنڈوت روڈ ، اسٹیڈیم روڈ اور پہاڑی علاقہ میں ڈکیتیاں ہوتی رہی ہیں۔۔جن کا ابھی تک کوئی خاطر خواں سراغ نہیں ملا۔۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم اپیل کی ہے کہ علاقہ میں پولیس کی نفری بڑھائی جائے اور پیٹرولنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔۔تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔۔
