کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
صفدر کامران ملک نے 2021 کا پانچواں ایواڈ حاصل کر کے پنڈدادنخان کا نام روشن رکر دیا۔۔خطاطی اور پینٹینگز اپنے جذبات کو کینوس پر منتقل کرنے کا دوسرا نام ہے۔۔صفدر کامران ملک
تفصیلات کے مطابق مرالہ آرٹ کونسل سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی چوتھی بین الاقوامی خطاطی کی نمائش میں صفدر کامران ملک نے ضلع جہلم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کیا یہ ۲۰۲۱ میں ان کا پانچواں ایوارڈ ہے جس پر وہ اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کی دعاوں کے بے حد مشکور ہیں ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو اور فن خطاطی و مصوری کے لحاظ سے بھی پنڈدادنخان کو اچھے لفظوں میں یاد کیا جائے ۔ فنون لطیفہ یقیناً نئی نسل کو سماجی برائیوں اور منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے – حکومت کو چاہیے کہ اس فن کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرے اور لوکل ٹیلنٹ کی مزید حوصلہ افزائی کرے۔
