پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ میں ناقص ترین سیفٹی اقدامات نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی راشدخان )
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن .پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ میں ناقص ترین سیفٹی اقدامات نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا۔
مائن انتظامیہ کی عدم دلچسپی سمیت مزدوروں کی غفلت اب تک درجنوں مزدور لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
کم عمر کم تجربہ والے ڈرائیور مزدور خطرناک ایریاز میں کس کی اجازت سے جاتے ہیں؟؟۔وزیر اعلی پنجاب مائن مینجمنٹ کے خلاف انکوائری کا حکم دیں
تفصیلات کے مطابق
کھیوڑہ پی ایم ڈی سی سالٹ میں میں ورکنگ ایریا میں آئے دن جان لیوا حادثات معمول بنے ہوئے ہیں آئے دن حادثات ہونا اور مسلسل ہونا ادارہ کی انتظامیہ کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے۔کم عمر ناتجربہ کار مزدور کس کی اجازت سے خطرناک ایریاز میں لوڈنگ ان لوڈنگ کا کام کرتے ہیں جنہیں مکمل سیفٹی ٹرینگ نہیں ہوتی یہ ایک ایسا سوالیہ نشان ہے جس کی انکوائری لازم ہے۔ورکنگ ایریا میں ریسکیو انتظامات کا نام نشان تک تک نہیں ہے کسی بھی حادثہ کی صورت میں کوئی سیفٹی انتظامات نہیں ہیں ادارہ صرف انکم پر فوکس کیے ہوئے ہیں آج اسی طرح کی حادثاتی صورتحال میں کھیوڑہ محلہ دھمرایاں کا نوجوان ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورمحمد عظیم ولد محمد سعید جانبحق ہوگیا۔حادثہ نمک سے بھری ٹرالی کے الٹنے سے پیش آیا ۔فوری ریسکو انتظامات با ہونے سے زخمی ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔۔اس واقع کی مزدور یونین سمیت انتظامیہ کے خلاف فوری انکوائری ناگزیر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں