وزیراعظم کی للہ تا جہلم ڈوئل کیرج وے منصوبہ مارچ 2023ءمیں مکمل کرنے اور منصوبے کیلئے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی ہدایت

Spread the love

جہلم چوہدری زاہد حیات
۔ وزیراعظم عمران خان نے للہ تا جہلم ڈوئل کیرج وے منصوبہ آئندہ سال مارچ 2023ءمیں مکمل کرنے، منصوبہ کا پہلا فیز للہ انٹرچینج سے پنڈ دادنخان اور دوسرا فیز مصری موڑ سے بخاری چوک رواں سال جون میں مکمل کرنے اور پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں منصوبے کے لئے فنڈز مختص کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت دورہ لاہور کے دوران پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں دی۔ وزیراعظم کو للہ تا جہلم ڈوئل کیرج وے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے للہ تا جہلم ڈوئل کیرج وے منصوبہ آئندہ سال مارچ 2023ءمیں مکمل کرنے جبکہ منصوبہ کا پہلا فیز للہ انٹرچینج (ایم 2) سے پنڈ دادنخان (تحصیل پنڈ دادنخان) اور دوسرا فیز مصری موڑ سے بخاری چوک (تحصیل جہلم) رواں سال جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جو مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کو عملی شکل دینے پر وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پنجاب کے ترقیاتی فنڈز میں للہ ۔ جہلم ڈوئل کیرج وے کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کرنے اور منصوبہ میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں