موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 25لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Spread the love

تھانہ لِلہ کے علاقہ کنڈل روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 25لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس چھترول کے بعد تاجر نے سچ اگل دیا کہ ڈکیتی دس لاکھ روپے کی ہوئی ہے میں نے25لاکھ اس لئے بنایا کہ ڈیلرز کو ادائیگیاں کرنی ہیں مسائل پیدا ہوں گے اس لئے زیادہ رقم بتائی پولیس تھانہ لِلہ نے بیٹے کو بھی شامل تفتیش کر لیا گھر میں پڑی ہوئی 25لاکھ روپے سے زائد رقم قبضہ میں لے لی سندھ کا رہنے والا لِلہ شریف میں رہائش پذیر محمد یامین جو کہ چونے کا کام کرتا ہے جس کے ساتھ کنڈل روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھانہ لِلہ پولیس نے شک کی بنیاد پر ڈیرہ کی تلاشی لی تو انھیں موقع پر پڑ ی ہوئی لاکھوں روپے کی رقم برآمد ہوئی تاہم تھانہ لِلہ پولیس نے چونے کے تاجر کے بیٹے کو بھی پابند سلاسل کر لیا ہے اور ڈکیتی کو ڈراما قرار دے دیا ہے تا ہم اصل حقائق بعد میں سامنے آئیں گے یاد رہے کہ پانچ چھ سال قبل اس روڈ پر ایک تاجر سے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں