
پنڈدادنخان( نمائندہ خصوصی ، راشدخان)
پنڈ دادن خان کے مضافاتی علاقے ڈھڈی پھپھرا میں نجی سکول کی خستہ حال عمارت گرنے سے پرائمری سکول کے درجنوں بچے زخمی ہوگئے۔ تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے دیگر بچوں کو 1122 اور دیگر ریسکیو کی گاڑیوں کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقہ ڈھڈی پھپھرا میں نجی سکول کی چھٹ گرنے سے سکول عملہ سمیت درجنوں بچے ذخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین ٹیچر اور سکول کا دیگر عملہ بھی شامل ریسکیو 1122کی دو گاڑیوں کے ذریعے پانچ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا باقی زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے پرائیویٹ ہسپتالوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہنچایا گیا ذخمی ہونے والے طلباء کی عمریں 6 سے بارہ سال کے درمیان ہیں چار شدید ذخمی بچوں میں دو کو پنڈی اور دو کو سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو آپریشن کی نگرانی اسٹیشن انچارج محمد ارشد نے کی۔گلی محلوں کے گھروں میں بنے یہ پرائیوٹ سکول محکمہ تعلیم کے چیک اینڈ بیلنس نظام پر سوالیہ نشان ہے۔۔طلباء کے والدین سمیت مقامی سماجی حلقوں نے اس حادثہ کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے اس قسم کے تمام نجی سکولوں کو جو گلی محلوں کے خستہ حال گھروں میں چلائے جا رہے ہیں فل فور سیل کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے