کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ، راشدخان)
تفصیلات کے مطابق
انجمن نوجوانان اہلسنت وجماعت کھیوڑہ کے زیر اہتمام جامع مسجد سبحانیہ غوثیہ رضویہ محلہ اسلام گنج کھیوڑہ میں درس قرآن کے موقع پر محفل شان مولا علی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے.پیر طریقت حضرت علامہ مولانا غلام مرتضی نورانی نظامی صاحب نے حضرت علی المرتضیٰ شیر خدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اسلام کے لے مولائے کائنات کی خدمات کا ایک روشن باب ہے جس سے قیامت تک آ نے والے لوگوں کو فیض ملتا رہے گا اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ انشاء اللہ 27فروری بروز اتوار بعد از نماز عشاء نورانی جامع مسجد محلہ اسلام گنج کھیوڑہ میں عظیم الشان معراج النبی کا نفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا پیر سائیں مفتی غلام رسول قاسمی صاحب خصوصی خطاب فرماے گے اس موقع پر انجمن کے ناظم اعلیٰ حضرت علامہ مولانا حافظ انجم شہزاد قادری قلندری صاحب اور عوام اہلسنت وجماعت کی بڑی تعداد میں شرکت کی
