سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اس واقع سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔راجہ نذیرایڈوکیٹ
کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی- راشدخان)
تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر گہری سازش کے تحت سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس مذہبی کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کاواقع پیش آیا ہےجس سے اربوں مسلمان شدید ذہینی پریشانی میں مبتلا ہیں اس واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ کوئی معمولی واقع نہیں ان خیالات کا اظہار
سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیاسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نےمزید کہا کہ اس واقع میں ملوث شر پسندوں کو عالمی قانون مذہبی آزادی کے تحت سزا ملنی چائیے تاکہ مستقبل میں ایسے واقع رونما نا ہوں جس سے تصادم ہونے کا اندیشہ ہو کوئی مسلمان ایسی بے حرمتی کو قبول کر کے خاموش نہیں رہے گامسلمان اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی کھبی برداشت نہیں کریں گے۔
سویڈش حکومت ملوث افراد کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرے اور گرفتار کر کے قرار واقع سزا دلوائی جائے-
