کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
5جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، جس دن جمہوریت کا قتل ہوا اور ظلمت کا اندھیرا ملک کے امن،ترقی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو نگل گیا- راجہ نذیر ایڈوکیٹ
تفصیلات کے مطابق پیپلز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے 5 جولائی کے دن کو ممبر آرگنائزنگ کمیٹی پی ایل ایف پنجاب محترم ساجد تنولی ایڈووکیٹ کی قیادت میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اور بدنام زمانہ آمر جنرل ضیاء الحق کی جانب سے منتخب جمہوری حکومت کے تختہ الٹنے کے اقدام کی شدید مزمت کی گئی،سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پنڈی ڈویژن راجہ نذیر نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا عوام کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کا واحد حل جمہوری نظام میں پنہاں ہے ،احتجاج کے اس موقع پر ممبران پی ایل ایف نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دن گزارا، احتجاج میں سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ نذیر ایڈووکیٹ، پی ایل ایف کے سابق عہدے داران اظہر شاہ ایڈووکیٹ ، خواجہ جاوید اقبال،مرزا آصف ایڈووکیٹ، شاہد مغل ایڈووکیٹ, بابر سمور، ملک وقاص، ساجد بلوچ، بلال بخاری، راجہ توقیر، آنسہ ستی سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی احتجاج میں دیگر سیاسی جماعتوں کے وکلاء نے بھی پی ایل ایف سے اظہار یک جہتی کیا
