جہلم چوہدری زاہد حیات
پنڈ دادنخان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری سلیم اللہ خان آف کھوتھیاں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پنڈ دادنخان کی پس ماندگی کی ذمہ داری سب کو لینی ہے اور سب ذمہ دار ہیں اس بدقسمت تحصیل کے وسائل کو ہمیشہ نوچا گیا لیکن اس کی عوام کے مسائل حل کرنے کی کبھی خلوص نیت سے کوشش دیکھنے میں نہیں آئی ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دور حکومت میں اس تحصیل کے لیے پہلی دفعہ میگا پراجیکٹ شروع ہوئے لیکن اب وہ بھی سیاست کی نذر ہوتے نظر آرہے ہیں ڈویل کیرج وے جو ایک انقلابی منصوبہ تھا جس سے ایک امید بندہ چلی تھی وہ اب سہولت کی بجائے عوام کے لیے آزمائش بن چکا ہے چوہدری سلیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سیاسی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے لیکن ہمارا وزن اس پلڑے میں ہوگا جہاں سے اس تحصیل کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی نظر آئے گی
