(محمد راشد خان) پنڈدادنخان کے صدر چوہدری محمد سلیم باگڑی کو بیسٹ رپورٹنگ پر نیو نیوز کی طرف سے سپیشل ایوارڈ سے نوازا گیاتفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیو نیوز کے ہیڈ آفس میں ایوارڈ ڈسٹریبیوشن تقریب منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی ڈویژن میں صحافت کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اور اعلی رپورٹنگ کرنے والے نمائندگان میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے ایوارڈ تقسیم کی اس تقریب میں تحصیل پنڈ دادن خان کے سینیئر صحافی اور سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹر پنڈدادنخان کے صدر چوہدری محمد سلیم باگڑی کو بیسٹ رپورٹنگ پر
نیو نیوز کی طرف سے سپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ایوارڈ ملنے پر چودری محمد سلیم باگڑی کو تحصیل بھر کے سیاسی و سماجی شخصیات اور بالخصوص سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹر کی تمام ٹیم نے نے مبارکباد پیش کی
