تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے ہر مہمان کا پرجوش استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے کیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی امیدوار قومی اسمبلی چوبدری عابد اشرف جوتانہ اورامیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر تیمور نواز جٹ تھے۔
تفصیلات کے مطابق سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی تقریب حلف برداری کی تقریب کا انعقاد حیات ریسٹورنٹ میں کیا گیا تقریب میں تحصیل سمیت دیگر آضلاع کے صحافیوں اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی تحصیل بھر سے سول سوسائٹی، مرکزی انجمن تاجران، تاجران ورکنگ کمیٹی، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر، صدر اور جنرل سیکریٹری بار کونسل،ٹی ایم او، سی او پنڈدادنخان، پیٹرولنگ پولیس ،محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت، کمرشل بنک،متعدد پرائیویٹ محکموں کے سربراہان سمیت تحصیل پنڈ دادنخان کے فیلڈ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ سمیع اللہ نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول کی سعادت مدثر خان آفریدی نے حاصل بعد از سالٹ رینج میڈیا کلب کے صدر چوہدری محمد سلیم باگڑی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ کا قیام تحصیل بھر کے صحافیوں کے لیے خوش ائند ہے اس کے قیام کے محرکات میں سب سے ضروری علاقہ کےورکنگ جرنلسٹ کو اوپن پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ایک ایک قطرہ تحصیل کی اس بنجر زمین پر بن کر گرنے اور جذب ھونے کی بجائے اکٹھے ہو کر بارش کی صورت برسیں تاکہ ہماری ہمارے علاقے کی آواز ایوانوں تک پہنچے اور عوامی طور پر بھی یہ شعور بیدار ہو کہ جب تک ہم اپنے حقوق کے لیے باہم متحد ہو کر نہیں نکلیں گے ایسے ہی زبوں حالی کا شکار رہیں گے.چئیر مین کلب سید مسرت کاظمی نے حلف کی اہمیت سمیت صحافی کے فرائض خود احتسابی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے صحافیوں کی جدید خطوط پر تربیتی ورکشاپس شروع کرنے کا اعلان کیا جسے سامعین نے منفرد اور خوش آئند قرار دیا۔جنرل سیکریٹری کلب خواجہ سہیل عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی معنوں میں میڈیا کا آزاد ہونا ہی صحافت کی بقاء ہے صحافی کو غیر جانبدار ہو کر اپنے فرائض منصبی ادا کرنے چائیے۔امیدوار قومی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف سیاست دان وہ کام نہیں کرسکتا جو اس علاقے کے سنجیدہ صحافیوں کی موجودگی میں ممکن ہوسکتا ہے۔ہمیں ماضی کو بھول کر اپنی تحصیل اپنے ضلع کے لیے ایک ہوکر کام کرنا ہوگاصدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن ملک ظہیر اعوان نے مختصر خطاب میں اعلان کیا کہ ہماری ہر ممکن غیر مشروط حمایت سالٹ رینج کی ٹیم کے ساتھ ہیں علاقہ بھر کی معروف شخصیات کی آمد نے تقریب کو کامیاب بنایا ان میں چئیرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری، سئینر صحافی نئیر اعوان , حافظ طاہر ارشاد، وسیم وصی،ملک سعادت اعوان، وسیم دنیا نیوز، عابد قریشی , عبدالحفیظ ساقی، جہلم کی شان انگلش ڈرامہ رائٹر سجاول سلیم پراچہ،صفدر کامران ملک، ملک ثمر عباس،
ریسکیو آفیسر 1122 ارشد بلوچ پروفیسر قاضی عبد القدوس بلوچ، راجہ ظفر اقبال،معروف انٹرنیشل صحافی چوہدری تبریز عورہ ایڈووکیٹ، چوہدری زبیر جمیل، سابقہ کونسلر چوہدری انتظار الحق، عبدالجبار شامی نواب عمران حافظ عبدالوحید، راجہ مدثر مٹھو، کمیونٹی مینجر ائی سی ائی کیھوڑہ خواجہ وقار کمیونٹی آفیسر حافظ صہیب رسول ، پرنسپل پنجاب کالج چوہدری عدنان ، بنک مینجر محمد بلال ،سابقہ چیرمین بلدیہ چوہدری محمد یامین باگڑی، سابقہ چیرمین کھیوڑہ ملک فیصل عباس ،ملک زاہد دھمرایہ، صدر بار ایسوسی ایشن اصغر خان بلوچ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری صاحبزادہ شوکت حیات ایڈووکیٹ ٹی ایم او ملک خرم افتخار، جنرل سیکریٹری ٹیچر یونین نوید شہزادکھرل، صدر واراکین سرگودھا پریس کلب سمیت اہم سیاسی رفاعی سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد شامل ہیں شرکاء نے اجتماعی طور پر صدر سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ چوہدری سلیم باگڑی ، سئینرنائب صدر ملک محبوب جیلانی، نائب صدر چوہدری آصف،سرپرست اعلی چوہدری شہباز ، جنرل سیکرٹری خواجہ سہیل عباس ،چیئرمین سید مسرت کاظمی، وائس چئیر مین راشد خان،سی ای او کلب عبدالوحید ، انفارمیشن سیکریٹری منتظر مہدی ایڈوکیٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری علی حسن اعوان ،چئیر مین ایکشن کمیٹی گوہر وقاص پراچہ، وائس چئیر مین الفت نواز بلوچ،صدر ایکشن کمیٹی چوہدری زاہد حیات،فنانس سیکریٹری ڈاکٹر سرفراز عباس،محمد فیاض، محمد قاسم,جعفر مارتھ سمیت سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے عہدداران واراکین کو مبارک باد پیش کی۔ کامیاب تقریب کے اختتام پر چئیر مین ایکشن کمیٹی گوہر وقاص پراچہ نے شرکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
