کھیوڑہ شہر میں سرشام ڈکیتی کی دلیرانہ واردات مسلع کارسوار ڈاکوں نے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا

Spread the love

کھیوڑہ(راشدخان سے )
کھیوڑہ شہر میں سرشام ڈکیتی کی دلیرانہ واردات مسلع کارسوار ڈاکوں نے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا۔
تین دن سے موقع کی تلاش میں تھے دوران کاروائی ڈاکوں کی اہل خانہ سے گفتگو قیمتی موبائل نقدی لاکھوں روپے کا سوناقیمتی کپڑے لوٹے گئے۔ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان موقع پر پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ محلہ مکڑاچھ راجہ مطلوب ولد راجہ فیروز خان نے بتایا کہ میں گھر نماز مغرب کے بعد گھر داخل ہونے لگا توکار میں سوار تعاقب میں بیٹھے تین ڈاکوں گھر میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر گھر میں موجود مجھ سمیت اہلیہ اور ایک بیٹے کو ترغمال بنا لیا اور کہا کہ دیوار کی طرف منہ کر لیں اہلیہ سے سونے کی انگوٹھیاں، چین بریسلٹ اتروالیا اور گھر کی چابیاں بھی لے لیں اور گھر کے دیگر کمروں میں الماریاں کھول کر لوٹ مار شروع کردی اور پندرہ سے پیس منٹ میں کاروائی کر کے کار میں سوار ہوکر فرار ہوگئے ہم اہل خانہ کو انہوں نے ایک کمرے میں بند کر کے اسے لاک کردیا ان کے جانے کے بعد ہم نے دروازے پیٹے تو اہل محلہ نے ہمیں باہر نکالا واقع کی فوری اطلاح مقامی پولیس چوکی میں کر دی گئی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ آصف کھیوڑہ چوکی انچارج ملک نذر نفری کےہمراہ پہنچ گئے جائے وقوع پر معائنہ کیا اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی ایس ایچ او نے پی ایف ایس اے ٹیم منگوا لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں