پنڈ دادنخان مسلم لیگ نون کے ٹکٹ کے خواہش مند صوبائی اور قومی اسمبلی کے پانچ امیدواران کی جوتانہ ہاؤس پر مشترکہ پریس کانفرنس

Spread the love

پنڈدادنخان ( راشد خان سے)ضلع جہلم کی تاریخ میں ایک منفرد اور خوشگوار تبدیلی
پنڈ دادنخان مسلم لیگ نون کے ٹکٹ کے خواہش مند صوبائی اور قومی اسمبلی کے پانچ امیدواران کی جوتانہ ہاؤس پر مشترکہ پریس کانفرنس سابق ضلع ناظم دو تحصیل ناظمین نائب ناظم سمیت علاقے کی دو قد آورشخصیات کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا جیت کیطرف بہترین حکمت عملی ہے تفصیلات کے مطابق جوتانہ ہاوس پر امیدوار قومی اسمبلی این اے 61جہلم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے اپنے چار مضبوط سیاسی اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر کے قومی اور صوبائی سیاست میں طوفان برپا کر دیا اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ہم خیال سیاسی گروپ کی اولین ترجیح چار دہایوں سے یرغمال بنی تحصیل کو آزاد کروا کر ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہے مورثی سیاست کا خاتمہ ہی ترقی کی جانب پہلا قدم۔ ہوگاچار دہائیوں سے تحصیل پر ہمیشہ سے مسلم لیگ ن ہی کی حکومت رہی ہے جبکہ پسماندگی اور زبوں حالی بھی تحصیل پنڈدادنخان میں پنجاب کی تمام تحصیلوں سے زیادہ ھے جسکی بنیادی وجہ منتخب ہوتے آرہے نمائندگان کی عوامی بہبود اور ترقی سے عدم دلچسپی ہے اور اسی وجہ سے اس ضلع میں پارٹی گراف کم ہوا ہے اور مقامی ووٹر نالاں ہے بلکہ مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے لیڈروں اور کارکنوں کو بھی اپنا بیانیہ عوام تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن اب انشاءاللہ مسلم لیگ ن ہی سنوارے گی سابقہ کارکردگی کے حامل افراد کے باعث ہمیں بھی عوام کا سامنا کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 26 کرنل( ر )زاہد شیرازی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے اپنی تگ و دو کے ساتھ نون لیگ کی اعلی قیادت سے رابطہ کرتے ہوئے للہ جہلم ڈیول کیرج وے کے لیے دو بار فنڈ ریلیز کرانے کی کوشش کی جس میں کافی حد تک کامیاب بھی رہا ہوں فروری تک اگر فنڈ مل جائیں تو صوابدیدی فنڈ بھی اس میں شامل ہونے کی امید ہے
سابق تحصیل ناظم راجہ
افتخار احمد شہزاد نے اس موقع پر کہا نون لیگ کا عرصہ دراز سے ضلع بھر میں برسر اقتدار رہنے والا گروپ پارٹی کی بہتری کے لیے بھی ہم سے بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ہم ہر میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں اور مسلم لیگ نون کی بہتری کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں حلقہ میں اگر اس وقت مسلم لیگ نون کو مشکلات کا سامنا ہے تو اس میں مسلم لیگ کا ذرا بھی قصور نہیں ہے تمام تر نااہلی اور کوتاہی سابقہ قیادتوں کی ہے جنہوں نے اپنی حکومتیں ہوتے ہوئے بھی علاقے میں کام نہیں کرا سکے جس کے باعث نہ صرف تحصیل میں مسلم لیگ کمزور ہوئی ہے بلکہ اس کے ورکر کے ہاتھ سے بیانیہ بھی نکل چکا گیا
سابق ضلع ناظم راجہ قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ میں اس سے قبل بھی مسلم لیگ میں رہتے ہوئے علاقائی نا انصافیوں اور نااہلیوں کے خلاف لڑتا رہا ہوں علاقے میں مسلم لیگ جو کہ پاکستان بننے سے لے کر اب تک تحصیل کی مقبول ترین جماعت رہی ہے اس کی مقبولیت قائم رہے اور اب بھی میں اسی موقف پر قائم رہتے ہوئے مسلم لیگ کے اس گروپ میں شامل ہوں چونکہ یہ گروپ علاقائی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوا ہے اور تمام قیادت کا خیال ہے کہ جب تک ہم متحد اور متفق نہیں ہوں گے علاقائی پسماندگی میں کمی نہیں ائے گی امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر جاوید وڑائچ نے کہا ہے ابھی ٹکٹوں کے لیے کسی کا کوئی نام فائنل نہیں سوشل میڈیا پر بے بنیاد افوائیں گردش میں ہیں ابھی سکروٹنگ کے کئی مراحل باقی ہیں پارٹی قیادت اس بار فیلڈ میں کام کرنے والوں کو مقدم رکھے گی
قومی اسمبلی کے لیے ٹکٹ کے امیدوار چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ذاتی مفادات پر ہمیشہ علاقائی مفادات کو ترجیح دی ہے مفادات کی بات ہوتی تو ہم نے اس وقت حکومت میں موجود نمائندوں سے علیحدگی اختیار کی جب وہ لوگ برسر اقتدار تھے لیکن ذاتی مفادات سے ہٹ کر ہمیں علاقائی مفادات زیادہ عزیز تھے جس کے باعث ہم نے اس گروپ سے علیحدگی اختیار کی اور علاقائی بنیاد پر اپنا ایک گروپ اپنی دھرتی اپنا قائدکے نام سے تشکیل دیا اور آج اللہ تعالی کا شکر ہے عوام سمیت تحصیل کی تمام قدآور شخصیات اس گروپ کے ساتھ ہیں اور اس گروپ کے ساتھ چلتے ہوئے الیکشن میں اتریں گی مسلم لیگ نون کی قیادت نااہل امیدواروں کے بجائے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے اواز اٹھانے والے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے حلقہ این اے 61 سے اب تک جو قیادت عوام پر مسلط رہی وہ عوام کی خدمت نہیں کر سکی اور یہ علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ٹکٹ کا فیصلہ لاہور بیٹھ کر نہیں علاقے کے حالات دیکھ کر ٹکٹ جاری کیا جائے ہم پارٹی ڈسپلن کے اندر رہ کر کام کر رہے ہیں ابھی ٹکٹ کسی کو جاری نہیں ہوا پارٹی سوچ سمجھ کر ٹکٹ تحقیقات کے بعد جاری کرے ٹکٹ جاری کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے عابداشرف نے اپنے گروپ کی جانب سے جن علاقائی ایشوز پر بات کی ان للہ جہلم ڈیول کیرج، ٹیکسلا یونیوسٹی کے کیمپس کا قیام، علاقے میں پینے کا پانی کا درینہ مسئلہ، ٹراما سینٹر، نہر پراجیکٹ اور ڈنڈوٹ فیکٹری کے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سرفہرست ہیں انہوں نے سوالات کے جواب میں بتایا کہ سابقہ نااہل قیادت 16 ماہ کے اندر کوئی ترقیاتی کام نہ کرا سکی جب کہ دوسرے حلقوں میں مسلسل تعمیراتی کام ہو رہے ہیں للہ انٹرچینج تا پنڈ دادن خان تا جہلم دو رویہ سڑک کے کام کی بندش کی وجہ سے لاکھوں افراد پریشان ہو رہے ہیں نااہل قیادت اعلی حکام تک تحصیل پنڈدادن خان کے مسائل حل کروانا تو دور کی بات ہے پہنچانے میں بھی بری طرح ناکام رھی عوام گونگی بہری قیادت سے مایوس ہو چکے ہیں ہم سب امیدواروں کا مقصد علاقے کی فلاح و بہبود ہے اور ہم سب اسی مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں پارٹی ہائی کمان میرٹ دیکھ کر ہی ٹکٹ جاری کرے گی یہ لوگ 18 ماہ تک صرف فوٹو سیشن ہی کرتے رہے تحصیل کے اہم ترین مسائل دو رویہ سڑک ٹیکسلا انجینئرنگ یونیورسٹی ٹراما سینٹر نہر اور پانی کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی ہم کوئی نواب یا چوہدری نہیں عوامی نمائندے چاہتے ہیں ہمارا گروپ ایک مضبوط گروپ ہے آنے والے انتخابات میں بھی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ہم انشاءاللہ ایک ہوں گے ہم تمام امیدوار حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے یکجاں ہیں پریس کانفرنس میں مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کیسالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان اورتحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے پوری ٹیم نے میڈیا کوریج میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں