پی ایم ڈی سی مائنرز الیکشن 2024 تا 2026 مہر جعفری گروپ کے مرزا محمد فاروق 206 ووٹ لے کر بازی لے گیے

Spread the love

کھیوڑہ ( راشد خان )پی ایم ڈی سی مائنرز الیکشن 2024 تا 2026 مہر جعفری گروپ کے مرزا محمد فاروق 206 ووٹ لے کر بازی لے گیے
جبکہ مرزا ضمیر گروپ کے صدر ملک اویس عظمت ایک ووٹ کی جیت کے ساتھ صدر منتخب ہو گئے
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کے مائنرز یونین کے الیکشن کا رزلٹ آگیا جس کے مطابقمہر جعفری گروپ کے مرزا محمد فاروق 206 ووٹ لے کر بازی لے گیےمرزا محمد ضمیر 203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ملک معزل 113 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے
جبکہ مرزا ضمیر گروپ کے صدر ملک اویس عظمت ایک ووٹ کی جیت کے ساتھ صدر منتخب ہو گئے 14 دسمبر بروز جمعرات کو
کھیوڑہ پی ایم ڈی سی ڈی سی مائنرز 24 20تا 2026کے الیکشن کا کانٹے دار مقابلہ ہوا الیکشن کمیشن انچارج کے فرائض مزدور رہنما حاجی عبدالغفور نے ادا کیے پولنگ کا اغاز صبح 8 بجے ہوا جو کہ شام 4 بجے تک جاری رہا تمام مائنرز کمیونٹی نے مائنرز الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے امیدوارکو بھرپور سپورٹ کیا بالاخر مہر جعفری گروپ کے مرزا محمد فاروق بھٹو 27 ووٹوں کی برتری سے دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے مہر جعفری گروپ ماسوائےصدر کی سیٹ تمام سیٹوں پر کامیاب ہو کیا ۔جپکہ مرزا ضمیر گروپ کے صدر ملک اویس عظمت نے ایک ووٹ کی برتری سے صدر کی سیٹ جیت لی اور معزل گروپ نےتیسری پوزیشن حاصل کی پولنگ کا سلسلہ سارا دن بغیر کسی روکاوٹ کے جاری رہا انتظامیہ کی طرف سے فول پروف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں