
(لاہور سے اذان ملک کی رپورٹ) اسٹیج اور ٹی وی کی مقبول اداکارہ مونا خان اور رضیہ ملک ان دنوں کراچی میں جیو ٹیلی ویژن کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، رضیہ ملک نے بتایا کہ وہ سینیئر اور خوبصورت اداکارہ مونا خان کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہونگی۔ جبکہ مونا خان نے عرصہ دراز کے بعد ٹیلی ویژن کا رخ کیا ہے۔ یاد رہے مونا خان اسٹیج کی منجی ہوئی فنکارہ ہیں اور رضیہ ملک ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں جو ٹیلی ویژن پر اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔