برطانیہ کے شہر بلیک برن کے مئیر کونسلر برائین ٹیلر نے اپنی منتخب دو چئیرٹیز سی آر وائی اور پیپی رس۔ ( CRYاور PAPYRUS)کے لئے وحیدز ریسٹورنٹ میں چئیرٹی ڈنر کا انعقاد کیا

Spread the love

لندن عارف چوہدری:
برطانیہ کے شہر بلیک برن کے مئیر کونسلر برائین ٹیلر نے اپنی منتخب دو چئیرٹیز سی آر وائی اور پیپی رس۔ ( CRYاور PAPYRUS)کے لئے وحیدز ریسٹورنٹ میں چئیرٹی ڈنر کا انعقاد کیا- جس میں کاروباری سماجی سیاسی شخصیات کے علاوہ مقامی کمیونٹی نے شرکت کی -اور فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا –دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ کیٹی ھولرن -مئیر ہائنڈ برن مائک بوتھ – سابق مئیر راجہ افتخار حسین -سابق مئیر کونسلر پرویز اختر -کونسلر شوکت علی شوکی -سابق مئیر جم شوکر — ڈپٹی لیڈر کونسلر جولی ڈرون -میئرس ایما ٹیلر – پاکستان ویلفئر ایسوشی ایشن کے چئیرمین چودھری عجائب – صدر کشمیری ایسوسی ایشن جاوید اقبال بٹ -پاکستان کے سابق کرکٹر طارق محمود -کونسلر راجہ بابر -چودھری تسلیم فضل -پرنسپل چیف ایگزیگٹیو بلیک برن کالج فضل داد شامل تھے -مئیر چئیریٹی کے فنڈ ریزنگ ڈنر کی کامیابی کا سہرا سابق مئیرز افتخار حسین -کونسلر پرویز اختر اور کونسلر شوکت علی شوکی اور مقامی سپونسرز کو جاتا ھے – رائفل ٹکٹس خریدنے والوں کو قرعہ اندازی پر انعامات بھی دئیے گئے -شرکاء تقریب نے کمیونٹی کی مئیر چئیرئٹی ڈنر میں بھر پور شرکت اور فنڈ ریزنگ کرنے کو سراہا-آج کے فنڈ ریزنگ کی تمام آمدنی مئیر کی منتخب چئیریٹیز کاڈیک رسک ان ینگ۔ اور سوئ سائیڈ پرونشن ان ینگ پیوپل (SUICIDE Prevention in young People)کو دی جائے گی -شرکاء کامزید کہنا تھا کہ آج ھم دوستانہ اور خوشگوار ماحول سے خوب لطف اندوز ہوئے -کمونٹی کی سپورٹ دیکھ کر خوشی ھوئ-ھم سب کو نیک مقصد کے لئے آگے بھر کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے -مئیر برائین ٹیلر -سابق مئیر راجہ افتخار حسین -سابق مئیر کونسلر پرویز اختر -کونسلر شوکت علی شوکی نے تقریبمیں موجود تمام مہمانوں کا مئیر فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا –
مئیر بلیک برن کونسلر برائین ٹیلر نے اپنی مئیر کی مدت کے دوران اپنی منتخب چئیرٹیز کے لئے چندہ جمع کرنے کی مہم میں شرکت کر کے اپنا کردار بخوبی ادا کر کے قابل ستائش کارنامہ انجام دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں