مئیر پینڈل چودھری اسلم جوڑا کی جانب سے ٹاؤن ہال میں کمیونٹی کی خدمات انجام دینے والوں کو ایک پروقار تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا

Spread the love

لندن عارف چودھری
مئیر پینڈل چودھری اسلم جوڑا کی جانب سے ٹاؤن ہال میں کمیونٹی کی خدمات انجام دینے والوں کو ایک پروقار تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل محمد طارق وزیر اور ہائ شیرف لنکا شائر ہیلن بینگلی اور سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ کو بھی لائف ایچیومنٹ ایورڈز سے نواز ا گیا – دوسرے ایوارڈز لینے والوں میں اباسین فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیگیٹو جبین کوثر اور ڈائریکٹر مجاھد بن جمشید -نیلسن موریسن سپر سٹور کے مینجر شاھد اکبر -مقامی چئیریٹی کے چیف ایگزیگیٹو سجاد بٹ -شاھد کھوکھر خالد اور دوسرے شامل تھے-اس موقع پر عوامی قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ آج مجھے یہاں آکر بہت خوشی ھوئ -پاکستان کی کمیونٹی کی خدمت میری ڈیوٹی ھے – اوورسیز پاکستانیوں کے لئے میری خدمات چوبیس گھنٹے حاضر ھے -میں آج مئیر پینڈل چودھری اسلم جوڑا کا مجھے دعوت دینے اور لائف اچیومنٹ ایوراڈ دینے پر شکفیہ ادا کرتا ھوں -ہائ شیرف لنکا شائر ہیلن بینگلی نے آج کی تقریب کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ اس کا سہرا مئیر چو دگری اسلم کو جاتا ھے -ممتاز کمیونٹی لیڈر اور اباسین فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیگٹیو جبین کوثر اور ڈائریکٹر مجاھد بن جمشید کا کہنا تھا کہ آج کا پروگرام تاریخی نوعیت کا ھے -مئیر چودھدی اسلم جوڑا نے کمیونٹی ورک کرنے والوں کو ایوارڈ دے کر ایک اچھی مثال قائم کی ھے امید ھے آگے بھی جہ سلسلہ چلتا رھے گا -سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن نے آج کی یادگار تقریب منعقد کروانے پر مئیر اسلم جوڑا کو مبارک باد کہتا ھوں -کمونٹی لیڈر سجاد بٹ کا کہنا تھا کہ آج مئیر چودھری اسلم جوڑا نے تمام کمیونٹیز کو ایک چھت تلے اکٹھا کر کے اور اعزازات دے کر آج کی تقریب کو یادگار بنا دیا – چودھری شاھد اور دوسرے شرکاء نے تقسیم انعامات کی کامیاب تقریب منعقد کروانے پر مئیر اسلم جوڑا کو خراج تحسین پیش کیا -میزبان مئیر چودھری اسلم جوڑا نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے بہت کوشش کی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو مئیر کی جانب سے خصوصی ایوارڈ انکا حق بنتا ھے -چودھری شاھد کھوکھر اور دوسروں نے بھی آج کی تقریب کو ایک یادگار قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں