مانچسٹر عارف چودھری
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سابق سپیشل ایڈوائزر وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی خواجہ کلیم الرحمن جو پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر بھی ہیں کی جانب سے 27دسمبر بروز جمعہ پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں شہید جمہوریت سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی برسی کی تقریب منعقد کر رہے ہیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ بھر کی قیادت اور کارکنان شرکت کر رھے ہیں -خواجہ کلیم الرحمن ہر سال محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب منعقد کرتے ہیں
