مانچسٹر عارف چودھری
پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ لائبریری ہال میں علامہ اقبال رحمتہ اللہ کے افکار کو اجاگر کرنے بارے حلقہ ارباب ذوق کے تحت ممتاز سماجی سرگرم خاتون روبینہ خان نے یوم اقبال کا انعقاد کیا ۔ ، پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات کمرشل اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی اویس حسین فاروقی ، انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول شیخ -سماجی شخصیت نینارانیہ خان ،ممتاز شاعر لیاقت علی احد و دیگر کی شرکت۔ کمرشل اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی اویس حسین فاروقی نے کہا کہ یوم اقبال کی مناسبت سے انکی شاعری کو ٹیبلو شو میں پیش کیا گیا پاکستان کی تاریخ و ثقافت کو آنے والی نسل کو آگاہی دینا ضروری ہے۔ میزبان روبینہ خان نے کہا کہ ارباب ذوق کے تحت ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جہاں شاعری ہو وہاں پہ بچے ٹیبلو شو بھی پیش کریں مجھے انتہائی خوشی ہے کہ ہمارے سینیئر نے یوم اقبال کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ڈاکٹر مختار الدین احمد نے کہا مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال بارے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ہم ہر سال انکی سوچ و افکار کو اجاگر کرنے کے لیے اس دن کو مناتے ہیں ۔ممتاز شاعرہ نعمانہ کنول کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ایسے محسوس ہوا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ڈاکٹر لیاقت علی احد نے کہا ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے جن میں ہمارے بچے بھی حصہ لیں۔۔علامہ اقبال انکا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسےمنفرد شاعر تھے جنہیں دنیا کے کئ ممالک اپنا تصور کرتے ہیں ۔ سماجی شخصیت نینا رانیہ خان نے کہا کہ ایسے لگ رہا ہے جیسے عید کا سماں ہے علامہ اقبال ایک ایسی تاریخی شخصیت تھے انکے بارے بچوں اور اپنی نوجوان نسل کو آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے ۔
حلقہ اربابِ ذوق مانچسٹر پاکستان کی ثقافت تاریخ اور ادبی شخصیات کی سوچ و افکار کو اجاگر کرنے میں ہراول دستے کا کردار کرنے میں پیش پیش ہے
