بر طانیہ اور پاکستان کی ممتاز سماجی مزہبی ادبی کاروباری شخصیت چودھری بشیر احمد طاہر(لاھوری) وفات پا گئے

Spread the love

ما نچسٹر (چودھری عارف پندھیر)۔ زندگی اور موت کا اختیار قبضہ قدرت کے پاس ہے کب کس نے دنیا میں آنکھ کھولنی ہے اور کب اس فانی دنیا کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملنا یے۔ ایسے ہی کمیونٹی کی ہر دلعزیز سماجی مذہبی ادبی اور کاروباری شخصیت بشیر احمد طاہر فانی دنیا کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم ایشیائی کمیونٹی کے پہلے شخص تھے جنہوں نے انگریزی sausages کی حلال برانڈ کو متعارف کروایا جو چند سالوں کے بعد برطانیہ اور یورپ بھر میں مقبول ہوئے اور چند دئیاں گزرنے کے بعد حلال sausages برطانیہ اور یورپ بھر میں شوق سے کھاتے کے ساتھ بے حد مقبول ہیں۔ بشیر احمد مرحوم تنویر احمد،نصیر احمد ، یاسمین علی ، تسنیم اعجاز،روبینہ طارق، ثمینہ عارف اور فوزیہ صفدر کے والد تھے ۔ اور سماجی کاروباری شخصیتوں لیاقت علی – اعجاز منہاس (مرحوم )ظہیر طارق-عارف علی رانا-محمد صفدر رانا کے سسر تھےانکی نماز جنازہ آج آشٹن سنٹرل مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ امام مسجد قاری زاھد شریف نے پڑھائ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل خانہ اور چند قریبی عزیز و اقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کی بعد میں آشٹن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ انکی وفات پر کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر جن میں کاروباری شخصیت میاں عبدالرشید – نسیم خان -رانا اعجاز پندھیر -محمد ارشد انصاری -محمد افضل انصاری- محمد نوید – راجہ صغیر – کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ مقصود حسین – راجہ شبیر کاکڑوی – ڈپٹی مئیر راچڈیل عاصم رشید – سابق مئیر اولڈھم کونسلر عتیق الرحمن – ممبر پارلیمنٹ افضل خان سینئر صحافیوں علامہ عظیم جی – اعجاز افظل شیخ – عظیم ملک-شکیل قمر -محبوب بٹ-شہزاد مرزا- اسحاق چودھری-فیاض بشیر۔ شاعر صابر رضا – حاجی خالد- بابر- شاعرہ نغمانہ کنول – دھنک فا ؤنڈیشن کی چئرمین صحافی شاعرہ سیدہ کوثر منور – کونسلر یاسمین طور – عاطف ریاض -رانا طاھر نے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے اور پسماندگان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں