برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 12 اپریل سے روڈ میپ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔
لندن(عارف چودھری)
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پیر سے غیر ضروری اشیا کی دکانیں، اور پارک کھل جائیں گے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جم، چڑیا گھر، تھیم پارک، لائبریریز اور کمیونٹی سینٹر بھی کھل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
برطانیہ میں روڈ میپ کے مطابق لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی ہوگی، بورس جانسن
ملک معمول کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، بورس جانسن