بر طانیہ کی ممتاز مذ ہبی سماجی شخصیت صاحب خان مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے

Spread the love

اولڈہم(عارف چودھری )پختون ریسورس سنٹر اولڈھم کے عہدیدار اور ہر دلعزیز سماجی شخصیت صاحب خان اولڈہم میں انتقال کرگئے۔اس موقع پر یو کے پاکستان انوائرمینٹ کے چیئرمین فضل رحیم،پی ٹی آئی رہنما سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئ یوکے سید باسط شاہ، مشوانی محمد طفیل او،بی،ای اور پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی سابق مئیر کونسلر فدا حسین نے ان کی وفات کو کمیونٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ آج چھچھ کمیونٹی ایک مخلص اور بے لوث خدمت گار انسان سے محروم ہوگئی ہےان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔راہنماؤں نے مرحوم کے فرزند زکریا خان سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں