اللہ تعالی کی مہربانی ماں باپ کی دعاؤں اور فیملی سپورٹ کی وجہ سے کونسلر منتخب ہوئی ہوں,

Spread the love

(عارف چودھری)

برطانیہ میں مقامی کونسلوں کے ہونے والے عام انتخابات میں پاکستانی خواتین بھی انتخاب جیت کر کونسلر منتخب ہوئے ہیں ہیں ۔ ٹیم سائیڈ کونسل کی 19 نشستوں میں سے 16 نشتیں لیبر پارٹی نے جیت لی ہیں 3 نشستیں کنزیرٹیو پارٹی نے دوبارہ لے لی ہے جبکہ ایک سیٹ پر اپ سیٹ دیکھنے کو ملا سابق مئیر کونسلر لی کو شکست ہوئی 19 سیٹوں میں تین کنزیرٹیو نے لے لی ہیں۔ ڈکنفیلڈ وارڈ سے پہلی دفعہ کونسلر منتخب ہونے والی سماجی راہنما اور خوش آمدید گروپ کی چئیر پرسن نائلہ شریف پچھلے کئ برسوں سے کمیونٹی اور سماجی کاموں میں پیش پیش ہیں انکی خدمات کو دیکھ کر لیبر پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا اور وہ سرخرو ہوئیں۔ نائلہ شریف نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچیس برس پہلے پاکستان سے برطانیہ آئیں پچھلے کئ سالوں سے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہوں میرے کام کو دیکھ کر مقامی رکن برطانوی پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کے سرکردہ سیاسی راہنماؤں نے مجھے ڈکنفیلڈ سے مقامی کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنا امیدوار چنا انکا کہنا تھا کہ جو مقام حاصل کیا ہے والدین رشتہ داروں اور دوست احباب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے انہوں نے پاکستانی نژاد برطانوی مردوں سے درخواست کی کہ وہ خواتین کو برطانوی معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے انکی دلجوئی کریں تاکہ سیاسی میدان میں آکر وہ اپنا کردار ادا کر سکیں انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے ہم پاکستان کا نام اسی لیے روشن کر رہے ہیں کیونکہ ہم یہاں پر اپنا کردار اچھے طریقے سے ادا کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ انہیں یہ مقام رب العالمین کی خاص عنایت سے ملا ہے میں رب کریم کی شکر گزار ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں