سینئر صحافی پر رپوٹنگ کرتے وقت حملہ زد و کوب کرنے پر صحافی برادری مین شدید غم و غصہ

Spread the love

مانچسٹر علامہ عظیم جی : سینئر صحافی پر رپوٹنگ کرتے وقت حملہ زد و کوب کرنے پر صحافی برادری مین شدید غم و غصہ کی لھر صحافی برادری مین غم غصہ کی لھر اور احتجاج* کی کال دے دی *پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی,BBCنار تھ ویسٹ نے اور مقامی میڈیا نے بھی اس واقعہ کی رپورٹنگ کی –
برطانیہ کے شہر بولٹن میں لیبر پارٹی کے حواریوں کا سینئر صحافی اور جیو جنگ ابرار حسین پر حملہ کرکے زخمی کر دیا صحافی کو ھسپتال مین ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا
سنٹرل پاکستان پریس کلب برطانیہ و یورپ نارتھ ویسٹ کے سینئر نائب صدر ابرار شیخ پر لیبر پارٹی کے حواریوں کا اسوقت حملہ، جب وہ جیو نیوز کے لئے لیبر پارٹی کے لوگوں کا ہی انٹرویو کر رہے تھے۔نارتھ ویسٹ کے سینئر صحافیون کے وفد جس مین سنٹرل پاکستان پریس کلب کے سرپرست اعلی علامہ عظیم جی صحافی برادری نارتھ ویسٹ ویلفیئر اور مسائل ایڈ کے چیئرمین شھبازسرور جیو نارتھ ویسٹ کے رپورٹر غلام مصطفی مغل معروف بزنس مین رھنما چودری مسرت نے ایک وفد کی صورت مین ابرار حسین کے ساتھ اظھار یکجھتی کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا علامہ عظیم جی نے تمام صحافیون سے متحد ھو کر صحافتی وقار اور تحفظ کیلئے جدوجھد پر رور دیا
سنٹرل پاکستان پریس کلب برطانیہ و یورپ کے صدر طلعت گوندل نے پورے برطانیہ، یورپ اور پاکستان میں احتجاج کا اعلانکرتے ھوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ مین مذمت کی ھے سنٹرل پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کے صدر اور گورنر پنجاب کے برطانیہ مین میڈیا ایڈوائزر طاھر انعام شیخ نے ابدا حسین جیسے شریف النفس سینئر صحافی پر حملہُ کی مذمت کرتے ھوئے کھا ھے پولیس ملزم کو فوری گرفتار کرے اور بھر پور احتجاج کیاھے پاکستان جنرل سٹ ایسوسی ایشن برطانیہ کے سیکریٹری جنرل وجاھت علی خان نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ھوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ھے سنٹرل پاکستان پریس کلب بریڈ فورڈ کے صدر چودھری شھزاد سنٹرل پاکستان پریس کلب مڈلینڈ نے بھی ابرار شیخ پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران حملہ کی شدید الفاظ مین مذمت کی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں