بر طانیہ کی مشہور سیاسی سماجی پارٹی کی جانب سے محفل نعت کا انعقاد

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری)

ماہ رمضان کے بابرکت مہینے آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہ گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے سیاسی سماجی مذہبی شخصیت صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ نارتھ ویسٹ رضیہ چوہدری نے پرل ریسٹورنٹ اوڈن شاہ کے باہر کھلی فضا میں محفل نعت کا انعقاد ہوا۔ کاشف علی، افتخار ڈار رضیہ چوہدری،سید فیصل عظیم شاہ، ممتاز ثنا خواں خالدہ نو ر یہ -عطا چوہان ودیگر نے نعتیہ کلام پیش کر کے شرکائے محفل کے ایمان کی تازگی کو جلا بخشی۔ اس موقع پر پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے بابرکت دنوں میں آقائے دو جہاں پہ گلہائے عقیدت کے پھول پیش کرنے کے لیے سجسئ گئ محفل قابل ستائش ہے ایسی روحانی محافل کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ برطانیہ میں ہماری نوجوان نسل کی آقائے دو جہاں سے محبت عقیدت بڑھے اور آپ صلعم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو۔ انہوں نے رضیہ چوہدری کا دلی شکریہ ادا کیا۔ ممتاز کاروباری شخصیت راجہ شبیر کاکڑوی نے کہا ہرسال ایسی روحانی محفل کے انعقاد پر رضیہ چودھری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور کہا دیار غیر میں ایسی روحانی محفلوں کی وجہ سے ہماری نئ نسلوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے میزبان رضیہ چوہدری نے تمام مہمانوں بالخصوص اپنی قریںی خواتین ساتھیوں اور قونصل جنرل طارق وزیر کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختصر وقت کے نوٹس پر محفل نعت و افطار پارٹی میں شرکت کی۔ سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر نے نظامت کے فرائض احسن طریقے سے ادا کئے محفل نعت و افطار پارٹی کی بابرکت تقریب میں آصف رشید بٹ، ملک عمران خلیل،عاطف ریاض، راجہ شبیر کاکڑوی، چوہدری یاسر اعظم، نوشین، ندیم – محمد ندیم عاصمہ ،چوہدری قاسم-علی اون-نعیم بھائ (انڈین اوسن)ارشد-نعیم – ،ثاقب راجہ -انیسہ ملک و دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں