ناٹنگھم میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سلو کار ریلی کا اہتمام

Spread the love

اردو گلوبل نیوز۔۔ ناٹنگھم میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سلو کار ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام رنگ و نسل و مزاہب سے بالاتر ہو کر ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کر کے عالمی برادری کی توجہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر مبذول کروائی سٹی سینٹر سے جانے لوگوں کا بڑا ہجوم سڑکوں کے دونوں آر پار کھڑے ہو کر جھنڈے لہراتے ہوۓ کاروں کا استقبال اور فلسطین کے حق میاں نعرے بازی کرتے رہے ۔
مزید احوال سید آل محمد کی رپورٹ میں:

اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے نہتے مسلمانوں سمیت مسجد اقصی پر حملے کے خلاف ناٹنگھم میں لوگ سڑکوں پر نکل آۓ پارلیمنٹ اسٹیٹ سے شروع ہونے والی کار ریلی ایک بہت بڑے ہجوم کی شکل اختیار کر گئی سینکڑوں کی تعداد میں پولیس کی بھاری نفری ٹریفک کو رواں دوراں کرنے اور کسی بھی بڑے واقعے سے نمنٹنے کے لئے تعینات تھی کار ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور جزباتی انداز میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے شرکاء کا کہنا تھا فلسطین میں معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے اقوام متحدہ اور دنیا کی منصفوں کو اسرائیل کی دہشت گردی نظر کیوں نہیں آ رہی شرکاء کا مزید کہنا تھا رنگ و نسل یا مزہب کی لڑائی نہیں بلکہ انسانیت پر ہونے والے درد ناک مظالم ہونے پر سراپا احتجاج ہیں اور اپنا احتجاج اسرائیل کے مظالم بند ہونے تک جاری رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں