نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندھا دھند گولہ باری

Spread the love

راچڈیل (عارف چودھری)

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندھا دھند گولہ باری اور میزائل حملوں کے خلاف عالم اقوام میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں بھرپور احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید مسلم کانفرنس برطانیہ و یورپ کشمیر لبریشن سیل کے چئیرمن چوہدری محمد بشیر رٹوی بر طانیہ اور پاکستان کی سماجی مزہبی شخصیت سسٹر شبنم ہادی (shabnum Hadi )کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔رکن برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ کا کہنا تھا کہ ہم سب فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں  انکا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری تشدد ختم ہونا چاہیے اور انہیں آزادی ملنی چاہیے فلسطینیوں کے ساتھ انصاف ضرور ہو گا ۔ ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ غیر مسلحہ ہو کر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل ہونا چاہیے اس وقت جسطرح فلسطین میں جنگ جاری ہے معصوم بچوں اور خواتین پر مظالم اور انہیں شہید کیا جا رہا ہے انسانیت سوز مظالم بند کروانے کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انکا کہنا تھا کہ جسطرح برطانیہ بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں لوگ چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ مداخلت کر کے نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم بند کروائے ۔ سماجی مزہبی شخصیت سسٹر شبنم ہادی (Shabnam Hadi)نے کہا کہ تمام مسلم اُمّہ کو اکٹھے ھو فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہئے اور اقوام متحدہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ھم ھمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے کونسلر علی احمد کا کہنا تھا کہ مقامی کمیونٹی فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے جمع ہوئ ہے ہم چاہتے ہیں فلسطین کو آزادی ملنی چاہیے۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل سیکورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر اس وقت دھاوا بولا جب مسلمان وہاں نماز کی ادائیگی کر رہے تھے یہ غیر انسانی فعل ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں  انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مداخلت کر کے غیر انسانی سلوک کو بند کروائے ۔ کونسلر فیصل رانا  کا کہنا تھا کہ آجکے احتجاجی مظاہرہ کے باہر ہمیں بھول نہیں جانا چاہیے بلکہ فلسطینیوں کی مالی مدد کے لیے خیراتی تنظیموں کو انکی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے ہم اس بارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ امام فیصل یعقوب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی ناانصافی انصاف کے لیے خطرہ ہے چاہے آپ مسلمان ،یہودی عیسائی یا پھر کسی اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونا کا مطلب آپ انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کونسلر افتخار نے کہا کہ ھم ھمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کی مزمت کرتے رہیں گے آخر میں مولانا عرفان چسشتی نے فلسطینیوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کروائ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں