سابق کونسلر اضرار افضل ملک نے کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ دیا

Spread the love

مانچسٹر(عارف چودھری)کاروباری شخصیت سابق کونسلر اضرار افضل ملک نے دوستوں کے اعزاز میں عشیائیہ دیا اس موقع پر سیاسی کاروباری شخصیت فواد افضل ملک نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی علمبردار قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک کو اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کو روکنا چاہئے عشائیہ میں اٹلی میں حکومت پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے اعزازی قونصلر شہر یار خان نے کہا کہ اسرائیل سیکورٹی فورسنر نے مسجد اقصی پر اس وقت دھاوا بولا جب مسلمان وہاں نماز کی ادائیگی کر رہے تھے یہ غیر انسانی فعل ہے جسکی بھر پور مزمت کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مداخلت کر کے غیر انسانی سلوک بند کروائے میزبان سابق کونسلر اضرار افضل ملک کا کہنا تھا دنیا بھر میں نا انصافی انصاف کے ساتھ خطرہ ہے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ھونے کا مطلب آپ انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کاروباری شخصیت عاطف ریاض نے کہا ہ کہ اقوام متحدہ مداخلت کرکے نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم بند کروائے سینئر صحافی اور صدر پریس کلب آف پاکستان برطانیہ رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر نے عشیائیہ میں خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں