راچڈیل کے لارڈ میئر عاصم رشید اور لیڈی میئرس نے بروز ہفتہ اوپن کچن کی طرف سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا

Spread the love

(رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر)

اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک ،مسلم ہینڈ ، بی ایم ای اور بی بی سی کے تعاون سے اوپن کچن کا آغاز کئے ہوئے 417 دن ہو گئے ہیں ۔ اس موقع پر اردو گلوبل کی طرف سے راچڈیل کے لارڈ میئر عاصم رشید اور لیڈی میئرس کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ تاکہ وہ ضرورتمند افراد میں راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کریں ۔ لارڈ میئر کا قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں تشریف لانے پر پر وقار استقبال کیا گیا۔ میئر اور میئرس نے راشن تقسیم کیا ۔ جبکہ عاصم رشید کو لارڈ میئر آف راچڈیل منتخب ہونے پر انھیں اردو گلوبل کی ٹیم اور رضا کاروں کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لارڈ میئر نے اوپن کچن کی ٹیم کو 417 دن مکمل ہونے پر اوپن کچن کے آرگنائزر شہزاد مرزا کو مبارکباد دی اور ان کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اوپن کچن کے سربراہ شہزاد مرزا اور رضا کاروں کو کورونا وائرس کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ضرورتمند لوگوں کی خدمت کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ کوڈ 19 کے دوران انہوں نے پوری دنیا میں ریکارڈ قائم کیا ہے کہ اب تک تقریبا 8000 سے زائد افراد کی خدمت کر چکے ہیں۔ آرگنائزر شہزاد مرزا نے لارڈ میئر کوفردا فردا اپنے کارکنوں کا تعارف کرایا اور اوپن کچن کا راونڈ بھی کروایا جبکہ لارڈ میئر اور میئرس نے مستحق لوگوں کو رجسٹر بھی کیا اور کھانا بھی تقسیم کیا۔ اس موقع انھوں نے کونسلر رب نواز، کونسلر احمد ، کونسلر جل، سرپرست مولانا عظیم جی ، نینا جی، مسز حسین، صفدر، اردو گلوبل کے صدر صفدر صاحب، احمد صاحب اور ڈائریکٹر نغمانہ کنول، شیخ امتیاز اور بیورو چیف صابرہ ناہید کی خدمات کو سراہا اور تقریب کے آخر میں کونسلر جل کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں