میاں محمودالرشید صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کیمونٹی ڈویلپمینٹ سے پنجاب کے ضلع کونسل کے سربراہان کی مرحلہ وار ملاقاتوں کا سلسلہ شروع

Spread the love

لاھور (عارف چودھری)
گزشتہ دنوں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں محمودالرشید کو بحال ھونے والے پنجاب کے بلدیاتی نمائندگان سے ملاقات کر کے انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا
جس پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب نے پُل کا کردار ادا کرتے ھوئے اس میٹنگ کا اھتمام کیا تاکہ بحال شدہ مقامی حکومتوں کو حقیقی معنوں میں فعال کیا جا سکے اس حوالہ سے زاھد اقبال چوھدری چیرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب کی قیادت میں

محمد ثقلین سجنکا چئیرمین ضلع کونسل چنیوٹ ، محمد اسلم سکھیرا چئیرمین ضلع کونسل پاکپتن ، ملک علی قادر چئیرمین ضلع کونسل اوکاڑہ ، پیر سید غلام محی الدین چشتی چئیرمین ضلع کونسل وھاڑی سید قلندر حسین شاہ چئیرمین ضلع کونسل بہاولنگر ، انجنئیر محمد رضا سرگانہ چئیرمین ضلع کونسل خانیوال ، عمر علی خاں گوپانگ چئیرمین ضلع کونسل مظفر گڑھ ، احمد نواز نوانی چئیرمین ضلع کونسل بھکر ، بابر خاں سیال چئیرمین ضلع کونسل جھنگ ، امیر حیدر سنگاہ چئیرمین ضلع کونسل خوشاب ، محمد طاھر ملک چئیرمین ضلع کونسل ننکانہ صاحب ، محمد دلشاد قریشی چئیرمین ضلع کونسل بہاولپور ، عمر ستّی چئیرمین نمائندہ ضلع کونسل راولپنڈی ، ممبر میونسپل کمیٹی وھاڑی جام طاھر حسین سٹھار ، رائے مبشر ظہور کھرل اور انور حسین چیف ایگزیکٹو آفیسر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب نے
پنجاب کے بحال شدہ اداروں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل کو فوری ھدایات جاری کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں