اردو گلوبل کے شعبہ آرٹ اینڈ کلچر کے زیر انتظام خواتین کے لئے محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

اردو گلوبل ( صابرہ ناہيد مانچسٹر ) کے شعبہ آرٹ اینڈ کلچر کے زیر انتظام خواتین کے لئے محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں مانچسٹر اور گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ آرگنائزر شبنم مرزا نے محفل کی کامیابی کے لئے انتھک محنت کی ۔ صدارت کے فرائض بیگم آل محمد نے نبھائے بیگم آل محمد کو دو بچیوں عائشہ اور حبہ نے پھول پیش کئے۔ اور نظامت کے فرائض سیدہ نزہت نے نبھائے ۔ مہمان خصوصی کے طور پر بری کی ڈپٹی میئر شاہینہ ھارون کو مدعو کیا گیا ۔ جوکہ کچھ دنوں پہلے ہی عمرہ کر کے آئیں تھیں ۔ آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہيد نے انھیں عمرہ کی مبارک دی اور مصروفیات کے باوجود محفل میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔ جنرل سیکرٹری شبانہ اور شبنم مرزا نے ڈپٹی میر اور نعت خواں خواتین کو عزت کے طور پر دوپٹے اور پھول پیش کئے۔ شاہینہ ھارون نے اپنی تقریر میں پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے تمام ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب پروگرام پر سب کو مبارکباد دی۔تلاوت حمنہ، حمد باری تعالٰی , حمد عاجیہ، نعت رسول مقبول رکمہ، انزہ اقرا، حاجرہ، خدیجہ ، زینب ، روبی ، عذرا جی ، نزہت ، نازی جی ، اردو گلوبل کی ڈائریکٹر نغمانہ کنول شیخ ، شبنم مرزا ، مشعل عقیل اور آسیہ ثمن نے پڑھی۔ بیگم آل محمد نے سیرت نبی پر روشنی ڈالی اور دعا کی۔ صدر صابرہ ناہید نے اردو گلوبل نیٹ ورک اور اوپن کچن کا تعارف کرایا اور بتایا کہ اوپن کچن کو شروع 579 دن ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 85000 مستحق لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جا چکا ہے۔ تقریب کے آخر میں جلیبیاں اور کھانا دیا گیا۔ خواتین نے پروگرام کو بہت سراہا اور دوبارہ بھی ایسے پروگرام کرانے کی خواہش ظاہر کی اور UG آرٹ اینڈ کلچر کی ممبر شپ بھی لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں