لندن کے نواحی قصبے ہائی ویکمب میں پوٹھوہاری زبان میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

یو جی نیوز رپورٹ احسان علی

لندن کے نواحی قصبے ہائی ویکمب میں پوٹھوہاری زبان میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شعرا کے ساتھ ساتھ پاکستان سے آنے والے شعرا اکرام نے بھی شرکت کی ۔ مزید تفصیلات مسرت اقبال کی اس رپورٹ میں

وی او
ہائی ویکمب کے ہل ٹاپ کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہونے والی تقریب کے میزبان راجہ اعجاز اور راجہ سجاد جبکہ برمنگھم سے مدثر سلطان کیانی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے اہتمام میں خواجہ ارشد بٹ ، کاشف بٹ ، واجد بٹ، راجہ خرم نواز، چوہدری عنصر، چوہدری گلزار عتیق شاہ اور چوہدری واحد نے تعاون کیا ۔
سرشام شروع ہونے والی محفل مشاعرہ رات گئے تک جاری رہی ۔

سردی کے ٹھنڈے موسم میں پوٹھوہاری شعراء راجہ بلال خادم اور مجتبیٰ خان نے اپنے کلام سے ماحول کو گرمائے رکھا ۔ شائقین سے داد سمیٹتے رہے ۔ جبکہ ہائی ویکمب کی ساتھ ساتھ گردو نواح کے علاقوں میں رہائش پذیر پوٹھوہاری شعرا اکرام نے خصوصی طور ہر مشاعرے میں شرکت کی ۔

محفل مشاعرہ اس وقت عروج پر پہنچی جب شعرا اکرام کے گروپوں میں مقابلہ بازی کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اور ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے اور شائقین سے زیادہ اے زیادہ داد سمیٹنے کی کوششیں ہونے لگیں ۔ شعرا اکرام کے گروپوں میں ہائی ویکمب ۔ سلاو ۔ ووکنگ، ملٹن کنیز، ہیمل، ایلزبری، ریڈنگ، آکسفورڈ، ٹیلفورڈ، ڈربی، برٹن، برمنگھم، شیفیلڈ ، رادرم، چشم، لوٹن، ڈیوزبری، نیلسن اور برنٹ آن ٹرینٹ سے تعلق رکھنے والے شعرا اکرام شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں