اولڈھم کے مقامی ہال میں سرور فاؤنڈیشن چیرٹی عشائیہ کی پروقار تقریب منعقد

Spread the love

اولڈھم کے مقامی ہال میں سرور فاؤنڈیشن چیرٹی عشائیہ کی پروقار تقریب منعقد ھوئ تقریب کا انعقاد کاروباری شخصیت چودھری نواز سماجی سیاسی شخصیت چودھری الطاف شاھد اور انکی ٹیم نے کئے تھے پروگرام کی مہمان خصوصی محترمہ پروین سرور تھیں قونصلر جنرل طارق وزیر -رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم انے خصوصی شرکت کی۔ اولڈھم (عارف چودھری)
اولڈھم کے یورپین اسلامک سینٹر میں بر طانیہ کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات چودھری نواز اور چودھری الطاف شاھد نے سرور فاؤنڈیشن چیرٹی فنڈ ریزنگ کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس کی مہمان خصوصی محترمہ پروین سرور تھیں قونصلر جنرل طارق وزیر -رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم گورنر پنجاب کے ایڈوائزر چودھری عنصر کے علاوہ سماجی کاروباری شخصیات اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چئیرٹی کی چئیر پرسن محترمہ پروین سرور نے پروگرام میں آئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ھماری چئیرئٹی پاکستان میں خواتین کی صحت کے لئے فنڈ اکٹھا کر رھی ہے کیونکہ عورتوں کی صحت کے مسائل حل ھونگے تو وہ معاشرے میں بھر پور کردار ادا کر سکیں گی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر نے کہا کہ آج سرور فاؤنڈیشن کے چئیرٹی ڈنر میں لوگوں کا بھر پور حصہ لینا خوشی کی بات ھے سرور فاؤنڈیشن دوسرے کاموں کے علاوہ خصوصی طور پر عورتوں کی صحت کے لئے بھر پور کام کر رھی ہے میری طرف سے اور حکومت پاکستان کی جانب سے انکے لئے تعاون جاری رہے گا ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ میں کچھ عرصہ قبل پاکستان گیا تھا اور سرور فاؤنڈیشن کے کاموں کو خود دیکھا یہ سرور فاؤنڈیشن پاکستان میں عملی طور پر بہت کام کر رھی ہے مخیر لوگوں کو انکی فنڈ ریزنگ میں بھر پور حصہ لینا چاہئے سابق ممبر یورپی پارلیمینٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کہا ھم سرور فاؤنڈیشن کا پاکستان میں کام کو سراہتے ہیں آج لوگوں کی بڑی تعداد میں اس فنکشن میں شرکت ثابت کرتی ھے کہ لوگ انکے کام کو پسند کرتے ہیں گورنر پنجاب کے معاون خصوصی چودھری عنصر فاروق نے کہا کہ چودھری نواز نے آج سرور فاؤنڈیشن فنڈ ریزنگ کے لئے بہت اچھی تقریب منعقد کی سرور فاؤنڈیشن پاکستان میں بہت سارے فلاحی کاموں پر کام کر رہی ھے -کاروباری شخصیت محمد آصف نے سرور فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سرا ہا -پی ٹی آئ کی سینئر راہنما شہناز صدیق کا کہنا تھا کہ آج پروگرام میں شریک لوگوں نے سرور فاونڈیشن چئیرئٹی کی بھر پور مالی مدد کی سماجی راہنماؤں شاھد کھوکھر اور شہباز سرور نے سرور فاؤنڈیشن کے پاکستان میں جاری فلاحی منصوبوں کو سراہا -تقریب کے منتظمین چودھری نواز اور چودھری الطاف شاھد نے تقریب میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں نے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بھر پور حصہ لیا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے – پروگرام کی نظامت کے فرائض پامیلہ اشرف ڈاکٹر عنصر حیات نے بہت احسن سے نبھائے ۔ بر طانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا فلاحی کاموں میں حصہ لینا مادر وطن کی مٹی سے محبت کا جذ بہ قابل رشک ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں