سفیر پاکستان سید سجاد حیدر کی کویتی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

Spread the love

او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کا دعوت نامہ کویت کے نائب وزیر خارجہ کو دیا۔

کویت(نمائندہ نمائندہ)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے گذشتہ روز کویتی وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور نائب وزیر خارجہ کویت عبدالعزیز ایس جاراللہ سے ملاقات کی، انہوں نے رسمی طور پر پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے کویتی وزیر خارجہ کیلئے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ ان کے حوالہ کیا۔ ،او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس 18 سے 19 دسمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی میزبانی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں