انسانیت کی خدمت کے جزبے سے سرشار فلاحی تنظیم فیڈو نیڈو کے زیر اہتمام ہوم لیس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے کرسمس پارٹی

Spread the love

انسانیت کی خدمت کے جزبے سے سرشار فلاحی تنظیم فیڈو نیڈو کے زیر اہتمام ہوم لیس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے کرسمس پارٹی منعقد ہوئی جس میں بے گھر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے چٹ پٹے لذیز کھانوں سے نہ صرف لطف اندوز ہوۓ بلکہ ان کو کرسمس تحائف وصول کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔
یو جی نیوز شکیل ڈار کی رپورٹ میں ۛ

لاک ڈاؤن کے طویل عرصہ کے دوران برطانیہ میں ہوم لیس کو خردونوش کی اشیائے ضروریات اور فوڈز مہیا کرنے والی فلاحی تنظیم فیڈونیڈو نے گزشت روز بے گھر افراد کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منائیں جسمیں فلاحی کام کرنے والی اہم شخصیات،ڈاکٹرز،سیاسی وسماجی تنظیموں کے سربراہان،کونسلرز اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کو بطور خاص مدھو کیا گیا تھا۔اس دوران ہوم لیس کو فوڈز کے ساتھ انکو موجودہ حالات کے مطابق اومیکرون اور بوسٹر ویکسین کے بارے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ کام کرنے کے لئے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی جسمیں جاب سنٹر کے رضاکاروں نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔
اس دوران فیڈونیڈو کے چئیرمین زاہد بھٹی نے سال بھر ہوم لیس کی خدمت کرنے پر نوجوان رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکو گفٹ بھی دئیے جبکہ اس دوران انہوں نے بتایا کہ بے گھر افراد اب ہماری فیملی کا حصہ بن چکے ہیں جب بھی ہمارے فری کیفے میں آتے ہیں تو اپنے دکھ درد ہم سے شئیر کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم انکے دکھوں کا مداوا کر سکیں ۔
اس موقع پر فادر کرسمس کرسمس کی فادر کرسمس میں ملبوس فرد کے ساتھ ہوم لیس سمیت دیگر خواتین و حضرات نے مختلف قسم کے پوز میں تصویریں بنوائیں اور تمام رضاکاروں ،ہوم لیس فیملیز اور مہمانوں کو گفٹ دئیے

اس دوران شرکاء خواتین وحضرات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ملٹی کلچرل فیملیز آباد ہیں تمام کے ساتھ اتحاد واتفاق کے ساتھ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شمولیت اختیار کر کے امن اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ ملتا ہے ۔۔ساٹس
شرکاء کا کہنا ہے اس طرح کے فلاحی کاموں سے نہ صرف انسانیت کی خدمت بلکہ دوسرے مزاہب کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہوتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں