سمال ہتھ کوونٹری روڈ پر حالیہ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں سمال ہیتھ میں خوف

Spread the love

سمال ہتھ کوونٹری روڈ پر حالیہ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں سمال ہیتھ میں خوف ہارا کی فضاء پیدا ہونے کے ساتھ مقامی انگلش اخبار کی جانب سے ادارہ معارف اسلام حسینہ مسجد کے نام اور تصویر کے ساتھ منسلک کرنے سے مقامی مسلم کمیونٹی اور مسجد انتظامیہ کی طرف سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے مسجد کے ترجمان و جنرل سیکرٹری علی محسن ہاشمی نے اس خبر کی تردید اور کمیونٹی کو حقائق سے آگاہی دینے کی خاطر گزشتہ روز حسینہ مسجد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب مقامی نیوز پیپر نے یہ نیوز بریک کی تو اسی لمحہ ہم نے انکو شوٹنگ کے ساتھ مسجد کو جوڑنے پر مزمت کی جس پر مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر نے معافی مہنگی لیکن مسلم کمیونٹی کے درمیان اسطرح تشویش پائی جاتی ہے جسکی وجہ سے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام الناس کو آگاہی دے رہا ہوں کے اس حادثے کے ساتھ ہماری مسجد کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مسجد کے راستوں کو بند کیا گیا ہے ہمارے روٹین کے پروگرام اسی طرح جاری ہیں،ہمارے پاس سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات ہیں۔۔۔۔۔ساٹ
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں شوٹنگ ہوئی تھی اس جگہ چرچ بھی ہے پارک بھی ہے لیکن صرف مسجد کے نام کو اسکے ساتھ جوڑنا بائس رپورٹنگ لگتی ہے جسکی وجہ سے ہم نے اسکی بھرپور مذمت کی ہے۔۔۔۔۔۔ساٹ
دوسری جانب تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور کمیونٹی رہنماؤں نے مقامی انگلش نیوز پیپرز کی بائس رپورٹنگ کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے اندر انگلش میڈیا میں اکثر اس قسم کی رپورٹنگ ہوتی ہے جسکی وجہ سے ہر غلط کام کو مساجد یا مسلمانوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے لیکن اب ہم انکے ہر غلط اور بائس کام کو چلنچ کریں گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں