اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کلچر ایشیاء کے چئیرمین سید ناصر جعفری نے کاروباری شخصیت اظہر بیگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا

Spread the love

ولیج ریسٹورینٹ گلاسگو

رپورٹ:- محسن نقوی یو جی نیوز گلاسگو اسکاٹ لینڈ
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کلچر ایشیاء کے چئیرمین سید ناصر جعفری نے کاروباری شخصیت اظہر بیگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پاکستانی کمئیونیٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کلچر ایشیاء کے چئیرمین سید ناصر جعفری نے کہا ہم اظہر بیگ کو لائف ایچیومینٹ Life Achievement ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انکی کمئیونیٹی کے لئیے خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ فیصل جمیل گوشی نے کہا کہ انہوں نے کئی تنظیموں کے ساتھ ملکر پاکستانی کمئیونیٹی کی مدد کی ہے اور آج انکو اس ایوارڈ ملنے پر ہم دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اظہر بیگ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میری عزت افزائ کی۔ اس پر وقار تقریب میں فیصل جمیل گوشی، امین مرزا، شاہد فاروق، سید ناصر جعفری، اظہر بیگ ، شبر جعفری، ڈاکٹر امتیاز، سعد سکندر سیال و دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں