ریڈیو ڈان ناٹنگھم اور حسان ساؤنڈز کی طرف سے بابرز ملز کمیونٹی سنٹر میں ایک عظیم الشان محفل

Spread the love

رپورٹ یو جی نیوز ناٹنگھم ماجد

میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ قراء اور نعت خوانوں نے شرکت کی اور علمائے کرام نے سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پراثر گفتگو کی ۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر امجد عزیز الازھری اور ناصر حسین نے سر انجام دیے۔
ناٹنگھم بھر سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے محفل نعت سے اپنے دلوں کو منور کیا جن میں بزرگ ، نوجوان اور بچوں نے بھرپور شرکت کی ۔ خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی محفل میں موجود تھی ۔
ڈاکٹر مشرف حسین الازھری نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل کرنے کے لئے قرآن فہمی بہت ضروری ہے ۔ ڈاکٹر امجد عزیز نے کہا کہ نعت سے دلوں کو گداز ملتا ہے اور اللہ کے نبی سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر منیر الازھری نے کہا کہ محبت اہل بیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔
عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام مجید کی ۔ پاکستان سے آئے ہوئے سوشل میڈیا کے مشہور نعت خوان قاضی عتیق اور علی رضا نوری نے اپنی مدبھری آواز سے عشق نبی کا رنگ جمایا۔
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے نعت خوانوں نے بھی اپنی عقیدت و محبت کے نذرانے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کئے ان میں عیسی نوشاہی ، سید نعمان شاہ اور سید راشد شاہ شامل ہیں۔
پروگرام میں خصوصی طور پر پیر سید لخت حسنین شاہ چیئرمین مسلم ہینڈز نے شرکت کی اورمبلغ اسلام پیر سید منور حسین جماعتی آستانہ عالیہ علی پور شریف نے آخر میں دعا فرمائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں