مغلیہ ریسٹورنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

Spread the love

مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت مغلیہ ریسٹورنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں رفاقت کی جانب سے اگادیر مراکو کی کاروباری شخصیت بالی ووڈ ریسٹورنٹ اگادیر کے ایم ڈی محمد عامر کے اعزاز میں مغلیہ ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی

مانچسٹر (عارف چودھری)
مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت مغلیہ ریسٹورنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں رفاقت کی جانب سے اگادیر مراکو کی کاروباری شخصیت بالی ووڈ ریسٹورنٹ اگادیر کے ایم ڈی محمد عامر کے اعزاز میں مغلیہ ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں ممتاز کاروباری شخصیات جن میں مہر وسیم -ناصر محمود – چودھری امجد -محمد ھمایوں فرخ صاحب -زہیب صاحب -رضا صاحب اور دوسرے احباب کے علاوہ لاھور سے آئے ھوئے نوجوان کاروباری شخصیت سید مبین عباس نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی محمد عامر نے انکے اعزاز میں استقبالیہ دینے پر میاں رفاقت اور دوسرے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں دوستوں کا ایسے اکٹھا ہونا۔ وطن کی یاد دلاتا ہے میں تمام دوستوں کو بھی مراکو کی دعوت دیتا ھوں کاروباری شخصیت محمد ھمایوں جن کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے نے کہا کہ ھم محمد عامر صاحب کو بر طانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں انکی وجہ سے ھم آج اکٹھے ہوئے ہیں پراپرٹی بزنس سے تعلق رکھنے والے چودھری امجد کا کہنا تھا کہ میاں رفاقت۔ کی ھمیشہ کوشش ھوتی ھے کہ تمام دوستوں کو اکٹھا کیا جائے آج ھمارے مہمان خصوصی محمد عامر مرکو سے آئے ھوئے ہیں جو۔ وہاں پر ھمیشہ بر طانیہ سے گئے ھوئے دوستوں کو عزت دیتے ہیں اس موقع پر کاروباری شخصیت مہر محمد وسیم اور کھاریاں سے تعلق رکھنے والے بزنس میں ناصر محمود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد عامر کا بر طانیہ آنے پر ویلکم کیا میزبان عوامی شخصیت میاں رفاقت نے تقریب میں شریک سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مہمان خصوصی محمد عامر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں کی تواضع۔ پاکستانی دیسی کھانوں سے کی گئ

ماہ رمضان میں روزے داروں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام اللہ تعالی کی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں