لانگ سائیڈ مارکیٹ مانچسٹر میں اردو گلوبل کی طرف سے ماسک تقسیم کئے گئے

Spread the love

مانچسٹر سےغلام حسین کی ر پورٹ : کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لیے فیس ماسک کی بڑی اہمیت ہے نہ صرف آپ خود بچیں گے بلکہ دوسروں کو بھی وائرس سے بچائیں گے پبلک شعور بیدار کرنے کے لیے لانگ سائیڈ مارکیٹ مانچسٹر میں اردو گلوبل کی طرف سے ماسک تقسیم کئے گئے . رضا کاروں نے سٹالز پر جاکر ماسک کی اہمیتِ کے بارے میں بتایا مانچسٹر کی معروف سوشل ورکر سارہ قریشی BME چیئرپرسن عطیہ چوہدری سوشل ورکر شبانہ اقبال سوشل ورکر سمیرہ حسین کونسلر رب نواز کونسلر احمد علی سینئر صحافی علامہ عظیم جرنلسٹ و سوشل ورکر میاں عامر علی سماجی ورکر صحافی عارف چودھری جہلم فورم کے چیف آرگنائزر الیاس گوندل سما جی کارکن صفدر بلوچ اور معصوم ماہی نے ماسک تقسیم میں حصہ لیا.اردو گلوبل کے چیف آرگنائزر شہزاد مرزا نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مہم میں ان کا ساتھ دیا اور خاص طور bme کی چیئر پرسن کا جنہوں نے نے اردو گلوبل کو ماسک فراہم کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں