نئی نسل کو محبت، برداشت اور انسان دوستی سے روشناس کروانے کے لیے ادبی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں,محمد افتخار افی

Spread the love

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
نئی نسل کو محبت، برداشت اور انسان دوستی سے روشناس کروانے کے لیے ادبی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔ محمد افتخار افی (معروف اداکار اور شاعر)
ان خیالات کا اظہار معروف مصنف، شاعر، ادیب اور اداکار محمد افتخار افی نے گورنمنٹ البیرونی ایسوسی ایٹ کالج پنڈ دادن خان میں برطانیہ میں مقیم مقامی معروف شاعر اور سابق البیرونین عبدالغفور کشفی کی تیسرے شعری مجموعے “خدوخال” کی تقریب پزیرائی کے موقع پر کیا۔ اس خوبصورت تقریب کا انعقاد “دی البیرونین” کے روح رواں معروف شاعر اور استاد پروفیسر نیاز اعوان، پرنسپل اور کالج سٹاف نے کیا۔ نظامت کے فرائض پروفیسر اکرام ملک نے کیے جبکہ اس تقریب کی صدارت معروف شاعر اور ڈرامہ پری زاد کے کرردار (کمالی )سے شہرت حاصل کرنے والے ادکار محمد افتخار افی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی روح رواں محترمہ ثمینہ گل تھیں ان کے ساتھ خصوصی شرکت لاہور سے معروف شاعرہ اور ادیبہ محترمہ آ سناتھ کنول,تسنیم کوثر لاہور،اعجاز روشن جہلم،پروفیسر محمود پاشا جہلم،خمار امیرزادہ چوآسیدن شاہ،سمیت مقامی شعراء میں ناصر عدیم ،مختار تصورللہ،محمد اقبال سروبہ،یوسف نسز،باصر کھوکھر ،زاہد بٹ کھیوڑہ،صفدرکامران پنڈدادنخان/حافظ بدر دھریالہ،حافظ فخرالسلام گوجر، نے کی۔۔قابل ذکر بات ہے کہ دی البیرونین کے روح رواں پروفیسر نیز اعوان اور صاحب کتاب عبدالغفور کشفی اسی کالج میں کلاس فیلو رہے ہیں۔۔”خدوخال” کتاب کشفی صاحب کی تیسری کتاب ہے انہوں نے تقریب میں شامل طلباء و طالبات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کتاب انسان کا بہترین ساتھی ہے آج کے ترقی یافتہ تیز ترین دور میں بھی اس کی افادیت قائم و دائم ہے اور اس قسم کی تقریبات کا بنیادی مقصد اس سلسلہ کو جاری رکھنا ہے۔۔ انہوں نے اختتامی کلمات میں تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں