تحصیل پنڈدادنخان میں ڈاکوں کا راج اسلحہ کی نوک پر لوٹنا معمول بن گیا

Spread the love

پنڈدادنخان ( راشد خان سے)
للہ جہلم ڈیول کیرج بند منصوبہ ڈکیتوں کا آسان ترین ہدف
سڑک کی خستہ حالی کے سبب سرشام گاڑیوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنا معمول بن گیا ہےتھل کے رہائشی علاقوں میں اب تک درجنوں واردتین ہوچکی ہیں
ًڈی پی او جہلم سمیت تمام اعلی آفیسران اس علاقے کی عوام کو تسلیاں دے کر جا چکے ہیں۔۔
تفصیلات کے مطابق کئی ماہ گزرنے کے باوجود تحصیل پنڈدادنخان کے گردونواع میں جاری چوریوں ڈکیتوں کا سلسلہ رک نا سکا عوام میں شدید خوف ہراس سر شام لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریزا۔ ڈی پی او جہلم کے دورے بھی جاری نفری الرٹ ھونے کے باوجود وارداتیں بھی جاری ڈاکوؤں کے گروہ چھلاوے بن گے واردات کے بعد چند گھنٹوں میں ہی دوسرے علاقے میں نمودار ھوکر کامیاب وادارت کے بعد پھر غائب ہوجاتے ہیں پوری تحصیل کلاشنکوف بردار مسلح ڈاکوؤں کے نرغے میں گزشتہ دو ھفتےمیں مسلح ڈکیتی کی ایک درجن سے زیادہ وارداتیں علاقہ اتھر، ٹوبھہ گولپور، حطار، پنن وال ،جلال پور شریف میں ہوچکی ہیں جبکہ للہ جہلم ڈیول کیرج پر بھی متعدد گاڑیوں کو لوٹا جاچکا ہے یاد رہے کہ متاثرہ علاقے کو تین تھانوں اور اضافی نفری کے باوجود کنٹرول کرنا ابھی تک ناممکن بنا ہوا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے ہمارے علاقے کو کچے کا علاقہ بننے سے بچایا جائے۔۔بڑھتی ہوئی کارداتوں کے جلد از جلد کنٹرول کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں