مانچسٹر کی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں دادا ہال چیتھم ہل مانچسٹر میں گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام

Spread the love


لندن عارف چوہدری:
مانچسٹر کی کاروباری شخصیت اور نارتھ مانچسٹر MOT سینٹر کے چیف ایگزیکٹو چودھری محمد سرفراز اور ڈائریکٹر چودھری عبدالقادر سرفراز نے نارتھ مانچسٹر MOT کے دس سال مکمل ہونے پر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات – کونسلرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں دادا ہال چیتھم ہل مانچسٹر میں گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا – جس میں بین المزاہب کمیونٹی کے افراد کو ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت بارے آگہائ دینے کے ساتھ بین المزاہب معاشرے میں اتحاد و اتفاق ،محبت ،یگانگت سے رہنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا -دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت – فالکن ٹریول کے چیف ایگزیگٹیو امجد حسین مغل -سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر اور سابق امیدوار یورپین پارلیمنٹ چودھری اسلم کمبوہ – سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن -کونسلر رب نواز -کونسلر شوکت علی-کونسلر فیاض ریاست -کونسلر جواد امین -کونسلر سنڈرا کولن -کونسلر نسرین علی – کونسلر امبر نساء – کونسلر الزبتھ – کونسلر عظمیٰ جعفری -برنتھ-استاد صفدر-شامل تھے- – نارتھ ویسٹ MOT سینٹر کے چیف ایگزیکٹو چودھری محمد سرفراز اور ڈائریکٹر نوجوان چودھری عبدالقادر سرفراز نے کہا کہ ھمارے ایم او ٹی سینٹر کو کھلے دس سال ہو گئے ہیں اسی لئے آج ہم نے ماہ رمضان افطاری پر بین المزاہب کمیونٹی کو اکٹھا کیا ہے جس میں مختلف مکتبہ فکر افراد موجود ہیں ھم تمام معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی – فیلکن ٹریول کے چیف ایگزیگٹیو امجد حسین مغل چودھری سرفراز اور چودھری عبدالقادر نے آج مسلمان کمیونٹی کے ساتھ غیر مسلمان کمیونٹی کو بھی مدعو کرکے ایک بہت اچھی مثال قائم کی -خاص طور پر نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئ -ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اسے ھم سب کو مل کر منانا چاہئے-سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن -کونسلر شوکت علی کونسلر – کونسلر امبر نساء کونسلر رب نواز اکبر نے کہا کہ بین المزاہب کمیونٹی کے افراد افطار پارٹی میں موجود ہیں -جس سے کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا ھوگا -جو بین الثقافتی معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اور ہم افطار پارٹی کا اہتمام کر کے محبت و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں -کونسلر الزبتھ اور برنتھ کا کہنا تھا کہ آج افطاری میں شرکت کرکے بہت اچھا لگا اور ہمیں ماہ رمضان کے متعلق مکمل آگہائ حاصل ہوئ -کاروباری شخصیت اور سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم کمبوہ نے چودھری سرفراز اور چودھری عبدالقدیر کو آج کے کامیاب افطار ڈنر کرانے پر خراج تحسین پیش کیا -ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت نے کہا کہ پاکستانی مسلمان کمیونٹی کی پہچان ہیں کہ ہم ماہ رمضان میں بین المزاہب کمیونٹی کو اکٹھا کرکے امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں -کونسلر عظمٰی جعفری اور دوسروں نے کہا کہ چودھری سرفراز اور چودھری قدیر نے بین المزاہب و ثقافتی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو اکٹھا کرکے کمیونٹی کو بہت اچھا پیغام دیا ہے -افطار پارٹی میں شریک افراد کی تواضع روایتی ایشیائ کھانوں سے کی گئ –
دادا ہال چیتھم ہل مانچسٹر میں بین المزاہب و ثقافتی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت بارے آگہائ دینے بارے نارتھ مانچسٹر MOT سٹیشن کے بانی چودھری سرفراز اور ڈائرکٹر چودھری عبدالقدیر کی جانب سے کی گئ کاوش قابل ستائش و رشک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں