ڈپٹی کمشنر جہلم نے خسرہ ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 15 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی خسرہ ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا۔ویکسینیشن مہم کے لیے 332 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 415 تربیت یافتہ ورکرز اور 415 ہیلپرز شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ/روبیلا ویکسینیشن مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 9 ماہ سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے 504,330 سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، خسرہ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ پیدائش سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹر جا کر حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچا یا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، جس طرح ضلع جہلم نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اسی طرح یہ مہم بھی بھرپور طریقے سے کامیاب بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ٹیمیں ویکسینیشن مہم کے لیے تیار ہیں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ کوآرڈینشن اور کوآپریشن کے ذریعے مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں