چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قوم آٹا چینی چوروں کی گرفتاری کا انتظار کر رہی

Spread the love

لندن(عارف چودھری)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قوم آٹا چینی چوروں کی گرفتاری کا انتظار کر رہی تھی لیکن نیب سلیکٹڈوزیراعظم خان کی ہدایت پر شہباز شریف کو گرفتار کرنے ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا ۔
واضح رہے کہ نیب کی چار رکنی ٹیم اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی ہے، نیب کی چار رکنی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ماڈل ٹاؤن میں واقع شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پہنچی تھی اور دو گھنٹے تک مسلم لیگ ن کے صدر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا تاہم شہباز شریف کے گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث نیب کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں