(عارف چودھری)
آزاد کشمیر کے ممتاز قانون دان اور پی ٹی آئ آزاد کشمیر کے راہنما شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ جو آجکل بر طانیہ کے دورے پر ہیں انکے اعزاز میں بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری نوید احمد نے ممتاز ریسٹورنٹ لیڈز میں عیشائیہ دیا جس میں پیٹر برو کی کاروباری شخصیت چودھری نوید احمد -مقامی کاروباری شخصیات احسن چودھری -راجہ شبیر کاکڑوی – چودھری زولقرنین نے شرکت کی اس موقع پر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا ہے اوورسیز کو سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع ہے – میں بر طانیہ کی کاروباری لوگوں کو کہوں گا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کریں انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے اور وہاں مسلسل لاک ڈاؤن ہے چودھری عقیل نے ایڈووکیٹ شجاع لودھی کو بر طانیہ آنے پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ ہمیں اس موقع پر اپنے ملک پاکستان میں جا کر سرمایہ کاری کرنی چاہئے- کاروباری شخصیت راجہ شبیر کاکڑوی نے میزبان چودھری نوید کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ھمیں مل بیٹھنے کا موقع دیا اور پاکستان کے حالات جان کر خوشی ھوئ آخر میں میزبان چودھری نوید احمد نے تمام مہمانوں اور خصوصی طور پر پاکستان سے آئے ھوئے ایڈووکیٹ شجاع حیدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہاں آکر مجھے عزت دی اور پاکستان اور کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی دی انشااللہ ھم پاکستان میں جاکر سرمایہ کاری کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو ھر فورم میں اٹھانے کی کوشش کریں گے