گلگت امیر تیمور کے احکامات پر سیکٹر مجسٹریٹس کا الگ الگ کاروائیاں

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے احکامات پر سیکٹر مجسٹریٹس کا الگ الگ کاروائیاں،درجنوں سبزی فروش، فروٹس مرچنٹس اورتھوک و پرچون،دکاندار نرغے میں آگئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، میونسپل مجسٹریٹ شاہ خان، مجسٹریٹس ذوالفقارعلی، محمد عباس اور عالم حسین نے میونسپل فورس پر مشتمل الگ الگ چھاپہ مارٹیموں نے عوامی شکایات پر ائیرپورٹ روڈ، کونو داس،آرسی سی روڈ، گھڑی بازار، راجہ بازار، صدر بازار، پونیال روڈ، صدر بازار، ہسپتال روڈ، شہیدملت روڈ، جماعت خانہ بازار، اتحاد چوک، ائرپورٹ بازار سمیت مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مارے، کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والے درجنوں تاجروں اور گوشت فروشوں، پولٹری شاپس مالکان پر جرمانے کئے گئے اور متعدد تاجروں کو محتاط رہنے کیلئے نوٹسز بھی دئے۔واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر اور اس کی ٹیم رمضان المبارک میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ترجمان کے مطابق عوامی شکایات پر اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں استحکام دینے کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں