گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیرتیمورنے کہاکہ میونسپل حدود میں کمرشل تعمیرات کیلئے بلڈنگ بائی لازپر عملدرآمد یقینی بنائیں گے تمام کمرشل تعمیرات کے خواہشمند فراد بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی کریں گے غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے بڈنگ سیکشن مانیٹرنگ کا عمل تیز کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز CCO بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ٹاون انجینئر اور حلقہ بلڈنگ انسپکٹر کے ہمراہ شہرکے مختلف ایریاز میں کمرشل تعمیرات سائٹ کے دورے کے معائینہ کے دوران کیا۔ اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کمرشل تعمیرات کے سلسلے میں جاری منصوبوں سے آگاہ کیا اور قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے نقشہ جات کے مرحلہ وا ر منظور ی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی، بعدازاں ٹاون انجینئر ثابت تقی نے بلڈنگ بائی لاز کے اصول و ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈ منسٹریٹرکے خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ ایڈ منسٹریٹر امیر تیمور نے کمرشل تعمیرات کو بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بلڈنگ سیکشن کیجانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں۔
